26-04-2018

پشاور کی احتساب عدالت نے ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنیوالے ملزم کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا  ہے۔

احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے ملزم امجد علی کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے زوہیب گارڈن مردان کی جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر چھ کروڑ، تئیس لاکھ 76ہزار روپے بٹورے۔

عدالت نے ملزم کو بارہ روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔