24-08-2017

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے چار یونیورسٹیوں کو کسی بھی پروگرام میں طلبہ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ان چار یونیورسٹیوں پر یہ پابندی اکیڈمک بے ضابطگیوں اور بدانتظامی اور اس حوالے سے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بارہا یادہانی کے باوجود عدم تعمیل کی وجہ سے عائد کی گئی ہے ۔ ان اداروں میں کراچی کی پریسٹن انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور کے امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز اور گلوبل انسٹی ٹیوٹ اور آزاد جموں و کشمیر کی الخیر یونیورسٹی شامل ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق ان اداروں کے مرکزی کیمپس کے ساتھ ساتھ ان کے ذیلی کیمپس، برانچز اور ملحقہ کالجز پر کسی بھی پروگرام میں کسی بھی سطح پر طلبہ کو ایڈمیشن دینے کی پابندی عائد ہوگی۔