October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ہائی کورٹ نے لاء آفیسرزبحال کردیئے، نگران حکومت کافیصلہ کالعدم قرار

26-07-2018

پشاورہائی کورٹ نے نگران حکومت کے احکامات کو کالعدم قراردیتے ہوئے 27ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کوبحال کردیا ہے۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نگران حکومت کے احکامات کوکالعدم قرار دیا اور حکم دیاکہ سابق حکومت میں تعینات 27ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلزکوبحال کیاجائے ۔

واضح رہے کہ ان میں آٹھ اسسٹنٹ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز پشاورمیں تعینات ہیں جبکہ باقی بنوں ،ڈی آئی خان ،ایبٹ آباد اور سوات کے سرکٹ بنچزمیں تعینات تھے۔فیصلے کے مطابق بحال کئے گئے27لاء آفیسرزمیں13ایڈیشنل اور14اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلزہیں۔

Related posts