05-06-2017

پاکستان کو ہاکی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں پہلے ہاف میں دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد پاکستان ٹیم نے خود کو سنبھال لیا تھا اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگر ے دو گول کرکے میچ کو برابر بھی کر لیا لیکن پھر بازی پلٹ گئی کیونکہ آخری لمحات میں آئرلینڈ نے  تیسرا گول کرکے میچ تین کے مقابلے میں دو  گول سے جیت لیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا آخری میچ  اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوگا۔

ادھر پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہار پر افسوس ضرور ہے لیکن تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔