06-06-2018

پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی اورجسٹس ابراہیم خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے میرٹ پرپورااترنے کے باوجود شہری کو پرائمری سکول ٹیچربھرتی نہ کرنے پر ای ڈی او اورڈائریکٹرایجوکیشن پشاورکونوٹس جاری کرکے جواب  طلب کرلیا ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذارکاتعلق یونین کونسل22سوڑیزئی بالا سے ہے جس نے پرائمری سکول ٹیچر کی پوسٹ پربھرتی کے لئے درخواست دی تھی تاہم متعلقہ حکام نے میرٹ پرپورااترنے کے باوجود یونین کونسل 22کو چھوڑ کراس کی جگہ یونین کونسل51 اور67سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کیاگیاہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا درخواست گذارکوبھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

 عدالت نے ای ڈی او اورڈائریکٹرایجوکیشن پشاورکونوٹس جاری کرکے جواب  طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی ۔