20-11-2017

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزارت مواصلات کے مطابق ہزارہ موٹر وے یعنی برہان حویلیاں موٹرے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ہزارہ موٹر وے کیلئے ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزارہ انٹرچینج سے شاہ مقصود انٹر چینج تک کار سے ساٹھ روپے اور ویگن سے نوے روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ اسی طرح  منی بس یا کوسٹر پر ایک سو تیس روپے جبکہ بڑی بس پر ایک سو اسی روپے ٹول ٹیکس لاگوہوگا۔ ٹول ٹیکس کی شرح کے مطابق  دو سے تین ایکسل ٹرک پر دوسوچالیس جبکہ بڑے ٹرک پر دوسونوے روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ٹول ٹیکس کا اطلاق ہزارہ موٹروے کو کھولنے کی تاریخ سے لے کر تیس جون دوہزار اٹھارہ تک رہے گا۔