05-06-2018
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے زیر اہتمام بی اے/بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 28جون 2018ء سے شروع ہو رہے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے لئے مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور ، بٹگرام،کوہستان اور داسو اضلاع میں 27امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 15000سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں ۔
انتظامیہ کے مطابق تمام امیدواروں کو جون کے پہلے ہفتے میں رول نمبر سلپس ان کے گھروں کے پتوں پر ارسال کر دیے جائیں گے۔