23-05-2017

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے لئے ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں اکتیس سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سترہ ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں ۔