09-05-2017

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے بی اے /بی ایس سی امتحانات برائے سال دو ہزار سترہ  تئیس مئی سے شروع ہورہے ہیں ۔

شعبہ امتحانات جامعہ ہزارہ کے مطابق امتحانات میں سترہ ہزار سے زائد طلباء و طالبات  حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہزارہ ڈویژن میں پینتس سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں ۔ شعبہ امتحانات کے مطابق بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے تمام امیدواروں کو امتحانی رول نمبرز ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم کسی امیدوار کو رول نمبر نہ ملنے کی صورت میں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ایچ یوڈاٹ ای ڈی یو ڈاٹ پی کے سے اپنا ڈپلوکیٹ رول نمبر حاصل کر سکتے ہیں ۔

دوسری طرف اسلامیہ کالج کے زیر اہتمام بی اے / بی ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں جبکہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی امتحانات بھی تئیس مئی سے شروع ہوں گے جس کے لئے تمام تیاریاں کر دی گئی ہیں