06-10-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفرید ی  کی سربراہی میں قائم  دو رکنی گرین بنچ نے ہسپتالوں میں فاضل مواد اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ادارہ تحفظ ماحولیات کے حوالہ کرکے رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

فاضل گرین بنچ نے سیف اللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا  ڈاکٹر ایوب پیش ہوئے اور ہسپتالوں میں فاضل مواد اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

فاضل عدالت نے عدالت میں موجود ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات کو اس رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کرنے کا حکم دیا اورکیس کی سماعت انیس اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔