06-07-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں بجلی کی سہولت سے محروم اور شدید لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ ہسپتالوں و طبی مراکز میں سولر پینل سسٹم نصب کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والے سمری پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اب متبادل بجلی کے نظام کی فراہمی پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کئے گئے سروے کے مطابق صوبہ کے دس اضلاع پشاور ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، نوشہرہ ، چارسدہ ، بٹگرام ، بنوں ، کرک ، ہنگو اور مردان کے ہسپتالوں و طبی مراکز میں دس گھنٹوں سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے طبی سروسز کی فراہمی میں شدید مشکلات سامنے آرہے ہیں۔