05-06-2018

جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورعبیداللہ نے ہشتنگری پشاور میں جواں سال لڑکی کو سرعام برہنہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ملزم مظہرحسین ساکن ہشتنگری کو جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور عبیداللہ ککی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم پرالزام ہے کہ اس نے معمولی تنازعہ پر اپنے قریبی رشتہ دار جواں سال لڑکی انشاء کو سرعام بے پردہ کیاملزم سے پوچھ گچھ کرنی ہے لہذااس کاجسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

 عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کو دو روزہ جسمانی ر یمانڈ پرتھانہ ہشتنگری پولیس کے حوالے کردیا۔