01-08-2017

خیبر پختونخوا پولیس ہفتہ شہدائے پولیس منارہی ہے جس کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا‘ اس سلسلے میں ڈیرہ اسمعاعیل خان میں عطیہ خون کا کیمپ بھی لگایا گیا جس میں جوانوں کے ساتھ آرپی او نے بھی خون کا عطیہ دیا۔

محکمہ پولیس کی جانب سے ترتیب دئیے گئے پروگرامات کے تحت تھانہ جات کی سطح پر مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر قرآن خوانی کی جائے گی۔دیگر تقریبات میں آج شرقی سرکلر روڈ پر پولیس شہدا کی یادگار پر شہریوں کی جانب سے پھول چڑھائے گئے اور اس دوران تاثرات کی کتاب میں شہریوں کی جانب سے پولیس کےشہدا کے حوالے سے اپنے جذبات بھی تحریر کئے گئے۔ ہفتہ شہدائے پولیس کے دوران کئی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ چار اگست 2017تک جاری رہیں گی۔