August 24, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ہماری ذرا توجہ ہٹی تو حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں نے میل ملاپ کرلیا۔ چیف جسٹس

15-01-2019

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہماری ذرا توجہ ہٹی تو حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں نے میل ملاپ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ میں نے غریب آدمی کے لیے ادویات کا نسخہ لکھوایا تھا، ہماری توجہ ہٹی تو حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں نے میل ملاپ کرلیا، نیشنل ہیلتھ اسپتال میں 4،4 لاکھ روپے کا اسٹنٹ ڈالا جارہا ہے۔ حکومت بتائے کہ اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق کیا اقدامات کیے۔ حکومت ملکی اسٹنٹ کی تیاری سے متعلق بھی آگاہ کرے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں ینگ ڈاکٹرز نے نہیں بڑے ڈاکٹروں نے پریشان کیا ہوا ہے، ڈاکٹرز کا اتنا غیر پیشہ وارانہ رویہ دیکھ رہا ہوں اور ان کو کچھ کہا جائے تو ہڑتال کردیتے ہیں۔

Related posts