16-09-2019

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ آج ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس میں حقائق تخلیق کیے جارہے ہیں۔

لاہور میں ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس  پاکستان کا کہنا تھا کہ آنے والا دور انہی مصنوعی اور تخلیق کردہ واقعات کو بطور تاریخ دیکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایم ظفر سب کیلئے آئیڈیل شخصیت ہیں، تاریخ صرف واقعات کوبیان کرنے کا نام نہیں ہے، یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ تاریخ بنی کیسے؟

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کیسز کی کوالٹی پر نہیں بلکہ نمبرز پر یقین کررہے ہیں، 99 فیصد لوگوں نے ہمارے فیصلے نہیں پڑھے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی امید نہیں چھوڑسکتے، یہی ہمارا ملک ہے اور ہم نے یہاں ہی رہنا ہے، ہم نے حقیقت پسند بننا ہے، آنکھیں بند نہیں کرنی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمارے پاس بہترین ججزکام کررہے ہیں، اپنے رویے کو تبدیل کیے بغیر بہتری نہیں لائی جاسکتی۔