21-08-2017

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ملک کے سٹریٹجک نظام اور دفاعی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل زبیر محمود نے کہا کہ نیسکام ملک کے سٹریٹجک میزائل نظام کی تیاری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے تینوں مسلح افواج کیلئے روایتی ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاکستان پرامن ملک ہے، پاکستان کم از کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر کاربند رہے گا ان کہا کہنا تھا کہ  پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت ملکی سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔