29-09-2017

یاسر شاہ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے ہیں۔

یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔یاسر شاہ نے مجموعی طور پر اپنے 27 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور ان سے قبل آسٹریلیا کے کلیری گریمیٹ نے 28 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں۔تیز ترین 150 وکٹیں لینے والوں میں پہلا نمبر انگلینڈ کے سڈنے بارنس کا ہے جنہوں نے 24 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقار اور یاسر شاہ نے 27،27 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں۔