10-04-2017

سینٹ چاروں صوبوں کے اشتراک سے آج یوم آئین منا رہا ہے۔

اس سال اس دن کا موضوع ہے ”صوبوں کے حقوق کے تحفظ کیلئےسینٹ کے کردار اور اختیارات میں اضافہ”

 واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے دس اپریل انیس سو تہتر کو پاکستان کا آئین منظور کیا اور صدر مملکت نے بارہ اپریل انیس سو تہتر کو آئین کی منظوری دی۔

آج سینٹ میں یوم آئین منایا جا رہا ہے اور صدر مملکت کی جانب سے طلب کیا گیا سینٹ کا اجلاس جاری ہے ۔
ادھر قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس بدھ کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔