October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

یوم شہداء پولیس چار اگست کو منایا جا ئے گا، پروگرامز کی حتمی منظوری

31-07-2018

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا محمد طاہر نے 4اگست کو یوم شہدا پولیس کے طور پر منانے کیلئے تمام پروگراموں کی حتمی منظوری دے دی ہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق رواں سال یوم شہدائے پولیس کی تقریبات کا آغاز آج31جولائی سے ہو  گیا ہے جبکہ  پشاور سمیت تمام ریجنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اسی طرح یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ہر ریجن کی سطح پر تقاریب منعقد ہونگے جن میں متعلقہ ریجن کے شہداء کے ورثاء کو مدعو کیا جائیگا  جبکہ پشاور شہر اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے شہروں میں زیادہ سے زیادہ مقامات پر شہدا کیمپ لگائے جائیں گے جہاں شہدا کی تصاویر کے پورٹریٹ آویزاں کئے جائیں گے۔
یوم شہداء پولیس کے حوالے سے مرکزی تقریب نشتر ہال میں ہو گی۔

Related posts