21-03-2017

یوم پاکستان تئیس مارچ کی پریڈ کےلئے شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ اس سال پریڈ کے خصوصی پہلووں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی تینوں مسلح افواج ، سعودی عرب کے خصوصی فوجی دستے اور ترکی کے روایتی فوجی بینڈ کی شرکت شامل ہے ۔

دوسری طرف یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج اسلام آباد میں  ہوئی۔ جس میں بری ، بحری ، فضائی افواج ، فرنٹیر کور اور مجاہد فورس سمیت دیگر سروسز کے دستوں نے پریڑ میں حصہ لیا ۔ پاک فوج کے لڑاکا طیاروں، پاک بحریہ اور فوج کے ہیلی کاپڑوں نے فضائی مارچ پاسٹ کیا ۔

سرکاری میڈیا رپوٹس کے مطابق یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر موبائل سرس پریڈ ایونیوکےارد گرد10 کلومیٹر کےعلاقےمیں بند رہی  جبکہ فیصل ایوینیو زیرو پوائنٹ تا فیض آباد سمیت پریڈ ایونیو کے ارد گرد کئی سڑکیں ٹریفک کےلیے بند  رہی۔