24-03-2017

ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یوم پاکستان کی تقریبات کاآغاز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور،کراچی ، پشاور اور کوئٹہ  میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، دن کے آغاز پر وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان پر تمام سرکاری ونجی عمارات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کاانعقاد کیا گیا۔ یوم پاکستان پرملک بھر میں عام تعطیل تھی۔