15-08-2017

یوم آزادی کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ میں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  جسٹس یحیی آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے سبزہ زار میں قومی پرچم لہرایا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان اور ججز ، ڈپٹی آٹارنی جنرل ، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سمیت بار ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران ،وکلاء اور کورٹ عملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں ملک کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی اور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔