22-03-2017

  کل تئیس مارچ کو ستتترواں یوم پاکستان بھرپورقومی جذبے اور شایاں نشان طریقے سے  منایا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں مسلح افواج کی مشترکہ روایتی فوجی پریڈ ہوگی، اس بار پریڈ میں چین، سعودی عرب اور ترک فوج کے دستے بھی شرکت کریں گے جبکہ جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ بھی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔

یوم پاکستان پر روایتی پریڈ  کی تقریب  میں صدر مملکت ، وزیراعظم پاکستان، جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کے سربراہ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا، اعلی فوجی اور سول حکام شرکت کریں گے۔مسلح افواج میں شامل ہونے والے جدید ترین فوجی سازو سامان، نئے میزائل اور دفاعی آلات کی نمائش بھی ہوگی۔پریڈ کے بعد ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگ بھی بکھیرے جائیں گے۔