16-05-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سے  ریٹائرڈ ہونے وانے کپتان   مصباح الحق ، یونس خان اور شاہد  خان آفریدی کو الوداع کہنے کیلئے پلان مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی میٹنگ 25 مئی کو طلب کر لی گئی ہے اور  تینوں لیجنڈز کے لیے الوداعی تقریب بھی اسی دن ہو گی۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی بھی دی جائے گی۔

  مایہ ناز  بلے باز یونس خان کو دس ہزار رنز بنانے پر ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ  تقریب شاہد خان  آفریدی کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔