24-04-2017

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزبنانے والےپہلے پاکستانی اوردنیا کے 13ویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی پہلی اننگزکےدوران یونس خان میدان میں آئے تو وہ 10ہزاررنزسے23رنزدورتھے۔یونس نے چوکا لگا کر اپنے 116ویں میچ میں 10ہزار کا سنگ میل عبورکیااوراپنے کارنامے کا جشن بھی منایا۔

اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی یہ اعزاز حاصل نہ کرسکا،یونس خان،  سچن ٹنڈولکر، راہول ڈیورڈ، سنیل گواسکر، سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے ایشیائی کھلاڑی ہیں جبکہ یونس خان  10ہزاررنز مکمل کرنے والے دنیا کے 13ویں کھلاڑی ہیں، ان سے قبل بھارت اورآسٹریلیا کے 3،3، سری لنکااور ویسٹ انڈیز کے 2،2کھلاڑی جبکہ جنوبی افریقا اورانگلینڈ کے 1،1کھلاڑی بھی 10ہزاریا اس سے زائد رنزبناچکے ہیں۔