10-04-2017

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق  کپتان اور  سینئربیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹ کرنے پر سب کےشکرگزار ہیں،آج وہ جس مقام پرہیں اپنی فیملی کی وجہ سے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی زندگی میں ایک وقت آتا ہے جب وہ ریٹائرہو،عمرکے اس حصے میں ہوں کہ مزید 5سے 6 سال تک نہیں کھیل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز بھی ان کی کیریئر کی آخری سیریز ہوگی ۔