16-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے اسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کی جانب سے یونین کونسل ہزار خوانی کے دس لاکھ روپے سے زائد اکاونٹ منجمد کرنے کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کو ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ناظم ہزار خوانی یوسی ستائیس کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات نے درخواست گزار کے ترقیاتی فنڈز کا اکاونٹس منجمد کیا جس کے بعد اگر وہ کسی کے برتھ سرٹیفیکٹس یا ڈیتھ سرٹیفیکیٹس سمیت دیگر امور سے متعلق دستخط کرتا ہے تو ان کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور نادرا نے ان کی تصدیق پر پابندی عائد کی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کو ان کے اکاونٹس منجمد کرنے کا اختیار نہیں لہذا اس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کو ایک ہفتے کے اندر ناظم کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔