September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

یونیورسٹیوں سے غیر معیاری کالجز کے الحاق خلاف درخواست ، کیسز کی فائل طلب

27-12-2017

سپریم کورٹ نے یونیورسٹیوں سے غیر معیاری کالجز کے الحاق کے خلاف درخواست پر 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی فائل طلب کر لی ہے۔ان جامعات میں  پنجاب یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان، بلوچستان یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، یونیوسٹی آف سندھ اور شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی شامل ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس  پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا لاء کالجز قوانین پر پورا اترتے ہیں؟، تفصیلات بتائیں اور کتنے کالجز سے الحاق کیا گیا، حلف نامے داخل کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کی ترقی کے لیے تعلیم اور علم ضروری ہے، جمہوری ملک ہے عوام لیڈرز کو چنیں گے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

Related posts