05-07-2017

یونیورسٹی آف صوابی کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات گیارہ جولائی سے شروع ہوں گے ۔

کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف صوابی کے مطابق تمام پرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے ایڈریسز پر ارسال کر دیئے گئےہیں تاہم اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوا ہے تو وہ کنٹرولر امتحانات کے آفس سے ڈپلوکیٹ رول نمبر کےلئے رابطہ کر سکتے ہیں ۔