08-09-2017

یونیورسٹی آف صوابی کے زیر اہتمام ایم اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات انیس ستمبر سے شروع ہوں گے ۔

جامعہ کے کنڑولر امتحانات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام امیدواروں کو ان کے رول نمبر دیئے گئے پتے پر ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو تیرہ ستمبر تک رول نمبر سلپس نہ ملے تو وہ دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ، بینک رسید اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ شعبہ امتحانات جامعہ صوابی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔