28-09-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ایسوسی ایشن کے انتخابات میں یونیورسٹی کرکٹ کلب پشاور کے نمائندوں کوحصہ نہ ملنے کے خلاف دائر رٹ پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو  کیس ارسال کرتےہوئے مناسب فیصلہ کرنے اور اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفرید ی اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ  نے یونیورسٹی کرکٹ کلب کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوتے ہیں لیکن ان انتخابات میں ان کے کلب کو نمائندگی نہیں دی جاتی جو کہ غیر قانونی ہے لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کے کلب کو نمائندگی دینے کے احکامات جاری کئے جائے ۔