30-03-2017

حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں فی کلو تین روپے کی کمی کردی ہے تاہم مارکیٹ ریٹ سے چینی تاحال دو سے چار روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے ۔

نئے ریٹس کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کا ایک کلو پیکٹ پینستھ سے کم کرکے باسٹھ روپے ، دو کلو دو سو چوبیس اور پانچ کلو کا پیکٹ تین سو دس روپے میں فروخت کیا جائے گا چینی کی قیمیتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے ۔ دو سری طرف مارکیٹ میں چینی فی کلو اٹھاون سے ساٹھ روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مارکیٹ سے زیادہ ریٹ پر یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فروخت پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔