September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

یوٹیلیٹی سٹورز غیر معیاری گھی متعلق از خود نوٹس کیس

14-02-2017

سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو صحت کے اصولوں کے مطابق گھی کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے غیر معیاری گھی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

عدالت نے  کہا کہ ہماری تشویش غیرمعیاری گھی کی فروخت پر ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یوٹیلیٹی اسٹورز کو معیار پر پورا اترنے والے گھی کی فروخت کی اجازت ہے جبکہ استعمال شدہ گھی کی فروخت کو روکنا حکومت کا کام ہے۔ حکومت جواب دے کہ استعمال شدہ گھی کی فروخت روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے۔چیف جسٹس پاکستان میاں  ثاقب نثار نے کہا کہ استعمال شدہ گھی کے استعمال کے معاملے پر متعلقہ فوڈ اتھارٹیز کو طلب کیا جاسکتا ہے۔آئندہ سماعت پر استعمال شدہ گھی کی فروخت  سمیت  چائینہ نمک، ٹیٹرا پیک دودھ اور پلاسٹک بوٹل واٹر کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

عدالت نے حکم دیا کہ  آئندہ سماعت پر چترال کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والے گھی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے ازخود نوٹس کیس میں سلمان اکرم راجہ کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

Related posts