25-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے یونائٹیڈ بینک کے سابق زونل چیف اور ان کی بہو کے اکاونٹ منجمد کرنے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔چیف جسٹس پشاو رہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل د ورکنی بنچ نے سابق زونل چیف شجاعت علی خان کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار یو بی ایل زونل چیف کے عہدے سے سن دو ہزار میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں تاہم ان کے اور ان کی بہو جو کہ بےنظر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں لیکچرار ہے کے بینک اکاونٹس فریز کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے متعلقہ حکام سے اس ضمن میں جواب طلب کرلیا ۔