24-05-2018

خیبر پختونخوا حکو مت نے وفاقی حکو مت کی طرز پر  صوبے میں یکم جولائی 2016ء کے بعد بھی85 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی پنشن میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں صو بائی حکو مت نے ایک سمری کی منظوری دے دی ہے ٗجس میں بتایا گیا ہے کہ  کہ صو بائی حکو مت نے وفاقی حکو مت کی طرز پرخیبر پختونخوا میں یکم جولائی 2016 ء سے تمام سول ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا ہے ۔تاہم وہ ریٹائر ملازمین جن کی عمر 85 برس ہو چکی ہے ان کی پنشن میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن صو بائی حکو مت کو موصول نہیں ہوا تھا اب وفاقی حکومت کی تصدیق کے بعد صو بائی حکو مت نے بھی منظوری دے دی ہے ۔