09-11-2017

سپریم کورٹ نے بے نظیر ایمپلائز سٹاک آپشن سکیم کے ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈز جاری کرنے کےلئے وفاقی حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے کہ حکومت خود فنڈز جاری کرے ورنہ ہم ریکور کرالیں گے ، بہتر طریقہ ہوتا ہے کہ عزت آبرو سے کام ہو جائے ۔ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس میں کہا کہ افسران کے سیلری پیکج میں تناسب ہونا چاہیئے ، ایک محکمے کا افسر چار لاکھ دوسرے کا اسی ہزار تنخواہ لیات ہے ، حقدار کو حق ملے گا تو ہی انصاف ہوگا۔

عدالت نے دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ان ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے