10-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے بے نظیر شہید ہسپتال پشاور کےلئے اراضی کے حصول میں خوردبرد کرنے کے الزام میں ملوث سابق تحصیلدار پشاور حامد حسین یگیانی کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ہے ۔

دائر درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار سابق تحصیلدار پشاور پر الزام ہے کہ اس نے پشاور میں بے نظیر ہسپتال کے قیام کےلئے حاصل کردہ اراضی میں خورد برد کی ہے اور  ارزاں اراضی مہنگے داموں خریدی گئی ہے اور اس طرح قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیاہے حالانکہ ان کے خلاف عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں اس لئے درخواست گزار کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جائے ۔

فاضل عدالت نے نیب اور درخواست گزار کے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ۔