19-05-2018

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بین الاقوامی فورس اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

 ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں اسلامی تعاون تنظیم نے  کہاکہ اسرائیل نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی آڑ میں اس ظلم وستم کاارتکاب کیا۔وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین ۔اسرائیل تنازعہ سے متعلق اپنی قرارداد و ں پر عملدرآمد کرائے اور قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔