ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے مینو کارڈز میں ڈش قیمت بمعہ ٹیکس نہ لکھنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

04-06-2018

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کے منیو کارڈز میں ڈش قیمت بمعہ ٹیکس نہ لکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

  ضلع انتظامیہ کو  عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور میں بیشتر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں صارفین سے ٹیکسوں کی مد میں خفیہ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے اور منیو کارڈز میں اس کا کوئی اندراج نہیں ہوتا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کی رو سے پشاور کے تمام ہوٹل و ریسٹورنٹس مالکان اپنے مینو کارڈز میں ڈش کی قیمت بمعہ ٹیکس درج کریں گے اور اس رقم کے علاوہ صارفین سے کوئی خفیہ اضافی رقم وصول نہیں کی جائیگی  اور اس حکم نامے کی خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور ہوٹل و ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کومراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔