30-04-2018

خیبرپختونخوامیں نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے بعد 15نئی تحصیل کونسلیں اور ایک نئی ضلع کونسل کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔

 محکمہ بلدیات ودیہی ترقی کی جانب سے مجوزہ ترمیمی مسودے کے مطابق حد بندیوں میں تبدیلی کے باعث صوبہ بھر میں 13 وارڈزکے اضافے کے بعدمختلف اضلاع میں 13 جنرل اور 5خواتین نشستوں کے اضافے کافیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے خیبر پختونخو ا اسمبلی میں ترمیم لائی جائیگی ۔

 سب سے زیادہ دیراپرمیں 5جنرل نشستوں کااضافہ کیاجائے گا ۔