02-02-2017

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پہلی بار صوبہ بھر میں بچوں کے ٹیکہ جات کورس کے حوالے سے سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق سروے  دو سال سے کم عمر بچوں اور ان کے خاندان  کا کیا جائے گا اور ڈی ایف آئی ڈی اور ٹی آر ایف کے تعاون سے ادارہ شماریات سروے کرائے گا۔

اور اس سلسلے میں محکمہ صحت اور ادارہ شماریات کے نمائندوں نے مفاہمتی یاداشت پر دستخظ کر دیئے ہیں۔