صوبائی محتسب کو پی ڈی اے کے خلاف کاروائی سے روک دیا گیا ، جواب طلب

11-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کو پی ڈی اے کے خلاف کاروائی کرنے سے روک دیا ہے اور اس ضمن میں جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ڈی اے  کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ شہری حضرت بلال نے پلاٹ خریدا اور پلاٹ کے این او سی کےلئے پی ڈی اے کو درخواست دی تو فیس میں اضافے کے فیصلہ صوبائی محتسب میں چیلنج کر دای گیا جس پر پی ڈی اے کو قیمت میں اضافہ نہ کرنے حکم دیا گیاحالانکہ یہ فیصلہ پی ڈی اے پر لاگو نہیں ہوتا لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ان احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے اور پی ڈی اے کے خلاف کاوائی سے روکا جائے۔