ادارہ شماریات کا دس بڑے شہروں کی آبادی کی تفصیلات جاری

29-08-2017

قومی ادارہ برائے شماریات نے پاکستان کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے تحت کراچی آبادی کے لحاظ سے بدستور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49لاکھ 10ہزار 352نفوس پر مشتمل ہے۔ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار 285 ، فیصل آباد کی 32 لاکھ 3 ہزار 846، راولپنڈی کی آبادی 20لاکھ 98ہزار 231، گوجرانوالا کی آبادی 20لاکھ 27ہزار، پشاور کی 19 لاکھ 17 ہزار، ملتان کی آبادی 18لاکھ 71ہزار، حیدرآباد کی آبادی 17لاکھ 32ہزار، اسلام آباد کی آباد ی 10لاکھ 14ہزار اور کوئٹہ کی آبادی 10لاکھ ایک ہزار افراد پر مشتمل ہے۔