June 20, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ہائی کورٹ  کے ججز کی پنشن بقایاجات تین سال میں ادا کرنے کے احکامات جاری

29-03-2019 سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ججز کی پنشن بقایاجات تین سال میں ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئےہے۔   جسٹس عظمت سعید کی سربراہی  میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے  ہائی کورٹ ججز کی پنشن ادائیگی کیس کی سماعت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت کو پنشن کی ادائیگی ...
Read more

جوڈیشل کمیشن اور ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

29-03-2019 سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اور ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات سے متعلق دائر کی گئی آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ نےلاہور ہائی ...
Read more

سرکاری سطح پر ماہانہ اعزازیہ کے مستحق قرار دیئےگئے فنکاروں کو تیس اپریل تک اعزازیہ جاری کرنے کا حکم

29-03-2019 پشاو ر ہائی کورٹ نے سرکار ی سطح پر ماہانہ اعزازیہ کے مستحق قراردیے گئے فنکاروں کو 30اپریل تک اعزازیہ جاری کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں اور قرار دیا ہے کہ  عدالتی فیصلے کے باوجود فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ سے محروم رکھنے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی ۔ جسٹس ...
Read more

مردان جیل میں بغیر کسی جرم کے زیر حراست پابچ قیدیوں سے متعلق رپورٹ طلب

29-03-2019 پشاور ہائی کورٹ نے مردان جیل میں بغیر کسی جرم کے زیر حراست پانچ قیدیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل دورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ علی زرجان کو ...
Read more

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانتیں منظور ، مقدمے کی تفصیل طلب

29-03-2019 اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 10 اپریل تک ان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی اور مقدمات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ...
Read more

احتساب عدالت حج کی رخصت کے باعث سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلا نی کے خلاف اشتہارات غیر قانونی ٹھیکہ ریفرنس سماعت ملتوی

29-03-2019 احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی عمرہ ادائیگی پر روانگی کے باعث سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف اشتہارا ت کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کہ 16اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
Read more

رہزنی دوران شہری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر جرم ثابت ، دس سال قید و جرمانہ کی سزا

29-03-2019 ایڈیشنل سیشن جج پشاور عظیم اللہ مشوانی نے رہزنی کے دوران شہری کو قتل کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم پر  جرم ثابت ہونے پر اسے 10سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے ۔  استعاثہ کے مطابق ملزم شاہد اللہ ساکن ہزار خوانی نے مدعی بخت محمد کے بھائی گل ...
Read more

سابقہ دشمنی پر تین افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور جرمانہ کی سزا

29-03-2019 ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور سعدیہ عندلیب نے سابقہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے کے بعد تین بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 22لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ دیگر 9ملزمان کو روپوش رہنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے ...
Read more