موسم
09-08-2017
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب ہے تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔
آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 34اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب64 فی صد رہا۔

پشاور میں آج سورج 7 بجکر8 منٹ پر غروب جبکہ کل 5 بجکر 30منٹ پر طلوع ہوگا ۔
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated : 9th August, 2017

Broadcasting Time : 04:00 PM

Duration : 10 Min

Total Pages:

News Reader : Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar