موسم

19-04-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب, کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان، وسطی اور جنوبی  پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٰں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران بالائی خیبرپختونخوا ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، بنوں،  گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا،فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 26اورکم سے کم 16  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 48منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    5بجکر 39منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..


Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  20th April, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar