موسم

21-08-2017

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  اور مرطوب ہے تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، میر پور خاص ، ژوب ، قلات ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر مطلع آبرالود ہے اور کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں  کے دوران میر پور خاص ، کراچی ، حیدر آباد ، قلات اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں  جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ڈویژن سمیت اسلام آباد ، راولپنڈی ، فاٹا، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا.

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 36اور کم سے کم 26  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب48 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 54منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 39منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

Urdu News Bulletin

 

Dated : 21st August, 2017

 

Broadcasting Time : 04:00 PM

 

Duration :  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader :     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar