موسم
28-07-2017
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، میرپورخاص ڈویژن ، اسلام آباد ، کشمیر اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پشاور میں مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اور اس دوران کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، حیدر آباد، سکھرڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 34اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب85 فی صد رہا۔
پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 7 بجکر19 منٹ جبکہ سورج کل 5 بجکر 21منٹ پر طلوع ہوگا
………………………………………………..
Urdu News Bulletin

Dated : 28th July, 2017

Broadcasting Time : 04:00 PM

Duration : 10 Min

Total Pages:

News Reader : Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar