موسم

24-08-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  ہے تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود ہے جبکہ آئندہ بارہ گھنٹو ں کے دوران ان علاقوں کے چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں  کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن سمیت  راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، بنوں، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر  تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 31اور کم سے کم 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب81 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 51منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 41منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

Dated: 24th August, 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar