موسم

25-08-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں  تیزہواوٗں / آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملتان،  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں  کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،مردان ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر میں کہیں کہیں  تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 32اور کم سے کم 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب61 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 49منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح   5 بجکر 42منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

Dated: 25th August, 2017

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar